وومن فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنائیں گے، سعدیہ شیخ

دیا وومن فٹبال کلب کی ٹیم 8 روزہ دورے پر ترکی روانہ - مختلف کلبوں کے ساتھ فرینڈلی میچ کھیلیں گے

پیر 22 جولائی 2019 14:40

وومن فٹبال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنائیں گے، سعدیہ شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) وومن امپاورمنٹ اور ملک میں خواتین فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں دیا وومن فٹبال کلب کی ٹیم 8 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئی ہے، جہاں وہ استنبول اور برسا میں مختلف کلبز اور اکیڈمیز کے ساتھ فرینڈلی میچز کھیلے گی۔ انڈر 16، 7 اسائیڈ میچز کی ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ، منیجر آسیہ تبسم، اسسٹنٹ منیجر نائلہ شیخ، ایڈمنسٹریٹر رخسار راشد، کپتان لمیہ کامران، وائس کپتان مریم ظہرہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ڈبلیو ایف سی کی بانی و صدر سعدیہ شیخ نے کراچی ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے مختلف کلبز اور اکیڈمیز کی دعوت پر فرینڈلی میچز کے سلسلے میں استنبول روانہ ہورہے ہیں۔ ملک میں خواتین فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ پلیئرز کی صلاحیتوں میں اضافے اور مختلف نئی گیم تکنیک سیکھنے کیلئے مختلف ممالک کے کلبز کے ساتھ فرینڈلی میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں فٹبال کے جنون اور لگائو میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دیا وومن فٹبال کلب کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئر بنانے کے جذبے کے تحت فٹبال کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دے گا۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 14:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :