سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پیر 22 جولائی 2019 14:56

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین اکتوبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مابین رابطہ، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سکیورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پی سی بی حکام کے مابین اکتوبر میں ہونے والی سیریز کے سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے بارے میں رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نے سری لنکن ٹیم کیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا سکیورٹی وفد اگست میں بھجوائے جانے کے فیصلہ کے بارے میں پی سی بی حکام کوآگاہ کیا۔ سکیورٹی وفد کی پاکستان آمد کی حتمی تاریخ کے بارے میں بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔؂
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 14:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :