سری لنکن کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادہ ہوگیا

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے

پیر 22 جولائی 2019 20:29

سری لنکن کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادہ ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران دونوں بورڈز کے نمائندوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع کیمطابق سری لنکن بورڈ حکام نے اس حوالے سے اگست میں سیکورٹی وفد بجھوانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سری لنکن حکام کے مطابق وطن واپس جاکر چند روز میں سکیورٹی وفد کے ارکان اور متوقع تاریخوں سے پی سی بی کو آگاہ کردیا جائے گا، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈسلوا نے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کو کرادی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں یہ دونوں ٹیسٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے، سکیورٹی وفد ان دونوں مجوزہ مقامات کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو جمع کرائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہوگی۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 20:29:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :