بورڈ کے زیر اہتمام قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز

پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور میڈیکل اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز ہوگیا ۔ کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور میڈیکل اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

این سی اے کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کی سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔قومی کھلاڑیوں کو ایشیا ء کپ اور آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اور آئندہ آنے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی تیاریوں پر لیکچر بھی دئیے گئے۔ کیمپ میں شریک 17 کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چھ ہفتوں پر مشتمل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 22:52:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :