پشاور، نیشنل فٹ بال چیلنج کپ، واپڈا اور نیوی نے میچ جیت لئے

پیر 22 جولائی 2019 22:52

پشاور، نیشنل فٹ بال چیلنج کپ، واپڈا اور نیوی نے میچ جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پشاور میں جاری پی ایف ایف نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں واپڈا اور نیوی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ واپڈا نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا، زبیر قدیر نے 10 ویں، اشفاق الدین نے 23 ویں اور عدنان سعید نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔ نیوی نے پی ٹی وی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا اویس گل نے 66 ویں اور عبدالرحمن نے 89 ویں منٹ میں گول کئے۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک آف پاکستان اور پولیس کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا پولیس کی جانب سے محمد طارق نے 28 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ این بی پی کی جانب سے باسط علی نے 42 ویں اور مقبول نے 67 ویں منٹ میں گول کئے۔ کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا اظہار احمد نے 29 ویں، افتخار حسین نے 41 ویں اور عمیر علی نے 84 ویں منٹ میں گول کئے۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پی اے ایف، کے آر ایل، واپڈا، نیوی نے تین تین جبکہ پولیس اور این بی پی نے ایک ایک پوائنٹس حاصل کیا ہے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال مہمان خصوصی تھے ۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 22:52:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :