پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا مستقل چیمپئن بن گیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی2021ءکی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانیکا اعلان کیا ہے

منگل 23 جولائی 2019 10:56

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا مستقل چیمپئن بن گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2019ء) پاکستان چیمپئنز ٹرافی کامستقل چیمپئن بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2021ءمیں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اب چیمپئنز ٹرافی کی جگہ 2021 ءمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ منعقد کروائے گا۔2021 ءکا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی ہوگا۔مسلسل 2 برس 2020 ءاور 2021 ءٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اگلا برس 2020 ءمیں آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا ورلڈکپ 2023ءمیں بھارت میں ہی کھیلا جائے گا، بھارت کو ایک ساتھ 2 آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی دیے جانے پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے پر بھی کئی بورڈز نالاں ہیں لیکن آئی سی سی کا یہ فیصلہ پاکستان کیلئے بہت بڑی خوشخبری ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے اس فیصلے کے باعث پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے کیوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن پاکستان نے جیتا تھا، اور اب آئندہ اس ٹورنامنٹ کا دوبارہ انعقاد نہیں ہوگا، اس لیے پاکستان اب چیمپئنز ٹرافی کا تاحیات فاتح بن گیا ہے اور اس سے یہ اعزاز کوئی ملک نہیں چھین سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2017ءکا ایڈیشن بے حد کامیاب رہا تھا، جس کے بعد اس ٹورنامنٹ کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب آئی سی سی نے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں 2021 ءمیں چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 10:56:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :