کھیل کے میدان سے دنیا بھرمیں پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلندکرنیوالے ہمارے ہیروزہیں ‘ میجر جنرل (ر) جنید رحمت

پاکستان اور اردن کے کھلاڑیوں کے مابین تائیکوانڈو کی دوطرفہ ٹریننگ سیشنزکیلئے اپنابھرپورکرداراداکروں گا ‘ سفیر کی گفتگو

منگل 23 جولائی 2019 19:51

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) اردن میں متعین پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دنیا بھرمیں پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلندکرنے والے ہمارے ہیروزہیں ،کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں ،پاکستان اور اردن کے کھلاڑیوں کے مابین تائیکوانڈو کی دوطرفہ ٹریننگ سیشنزکیلئے اپنابھرپورکرداراداکروں گا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عمان میں کھیلی جانے والی دسویں ایشین جونیئرتائیکوانڈو چمپئن شپ اورساتویںآل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان تائیکوانڈوٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر لیفٹنٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، ہنکوک کے سی ای او اور فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ عمرسعید،ایسوسی ایٹ ایڈیٹر گلف نیوز اشفاق احمد،ٹرپل اے انٹرپرائززکے ایم ڈی مسٹر احمد بھی موجود تھے ۔

پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت کاکہنا تھا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں اوریہاں پاکستانیوں کو نہایت عزّت اورقدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے دونوں ممالک کے مابین اسپورٹس ڈپلومیسی پربھی کام ہونا چاہئیے اس موقع پر موجودپاکستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیند رحمت نے ان کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے ۔

اس موقع پر پاکستان جونیئر تائیکوانڈو کے پلیئرز سعد آصف اور عافف علی خان نے پاکستانی سفیر کو سوینیئر اور تحائف پیش کئے۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 19:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :