نیشنل فٹ بال چیلنج کپ، پی سی اے اے اور آرمی نے میچ جیت لئے

منگل 23 جولائی 2019 20:19

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ، پی سی اے اے اور آرمی نے میچ جیت لئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پی ایف ایف 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے ای) نے پاکستان ریلوے اور آرمی نے پی ایف ایف ٹائیگرز کو ہرایا۔ پی سی سی اے کے محمد وحید نے ٹورنامنٹ کی پہلی ڈبل ہیٹ سکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

سی اے اے نے ریلوے کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا،محمد وحید نے چوتھے، 46 ویں،60ویں ، 71 ویں، 78ویں اور 79 ویں منٹ میں گول کئے۔ دوسرے میچ میں آرمی نے پی ایف ایف ٹائیگرز کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا میچ کا واحد گول جمیل احمد نے 90 ویں منٹ میں کیا۔اس موقع پر سابقہ انٹر نیشنل فٹبالر مستقیم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 20:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :