آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بلے بازوں میں کوہلی، بائولرز میں کمنز اور آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان، بابر اعظم اور محمد عباس بالترتیب ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز اور بائولر

منگل 23 جولائی 2019 22:14

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی، بائولرز میں پیٹ کمنز اور آل رائونڈرز میں جیسن ہولڈر بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، بابر اعظم 18ویں نمبر پر ہیں جبکہ بائولرز میں محمد عباس نے 8ویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے، نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن دوسرے اور بھارت کے چیتشور پوجارا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جوروٹ چھٹے اور جونی بیئرسٹو 26ویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابر اعظم 18ویں، اسد شفیق 21ویں اور اظہر علی 23ویں نمبر پر برقرار ہیں، بائولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر برقرار ہیں، پاکستان کے محمد عباس 8ویں اور یاسر شاہ 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل رائونڈر میں ہولڈر پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں، بین سٹوکس کا چوتھا اور کرس ووکس کا دسواں نمبر ہے۔ ٹیموں میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 22:14:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :