کرکٹ کی دنیا میں انقلاب آگیا، 142 سال بعد ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیموں کی کٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی کٹوں کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی درج ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 23 جولائی 2019 20:53

کرکٹ کی دنیا میں انقلاب آگیا، 142 سال بعد ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیموں کی کٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) کرکٹ کی دنیا میں انقلاب آگیا، 142 سال بعد ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیموں کی کٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی کٹوں کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی درج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا ایک نئے انقلاب کیلئے تیار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 142 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیموں کی کٹ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب سے ٹیسٹ میچز کے دوران ٹیموں کی کٹ کی پشت پر کھلاڑیوں کے نام اور نمبرز بھی درج ہوں گے۔ ٹیسٹ میچز کی کٹ میں تبدیلی کا آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز ٹیسٹ سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا 142 سال پہلے 1877 میں آغاز ہوا تھا۔ 142 سال تک ٹیسٹ میچز کی کٹ میں کبھی تبدیلی نہیں دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچز کی کٹ ہمیشہ سے سفید رنگ کی رہی ہے، جبکہ اس کے ساتھ سرخ گیند کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم اب کچھ برسوں سے ڈے نائٹ ٹیسٹ اور پنک گیند کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔ تاہم ان تبدیلیوں کے باوجود کھلاڑیوں کی کٹ میں کبھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشز ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تبدیلی متعارف کروائی جائے گی۔ ٹیسٹ میچز کی نئی کٹ کی جھلک انگلش بلے باز جو روٹ کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ امکان ہے کہ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز میں بھی کھلاڑی نمبرز اور ناموں کی والی کٹ زیب تن کرکے میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز ستمبر میں سری لنکا کیخلاف شیڈول ہے۔                                                                             
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 20:53:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :