گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز (آج) ہو گا

بدھ 24 جولائی 2019 09:10

ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس افتتاحی میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں چھ ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور ویسٹ انڈیز بی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کا مقابلہ ٹورنٹو نیشنلز سے ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 09:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :