الیگزینڈر زویرو، فابیو فوگنینی اور جان لینارڈ سٹروف ہیمبرگ یورپین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

الیگزینڈر زویرو، فابیو فوگنینی اور جان لینارڈ سٹروف ہیمبرگ یورپین اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) الیگزینڈر زویرو، فابیو فوگنینی اور جان لینارڈ سٹروف فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہیمبرگ یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں میزبان سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے حریف کھلاڑی نیکولس جیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے فابیو فوگنینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے جولین لینز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف نے حریف برازیلین کھلاڑی تھیاگو مونٹیرو کو شکست فاش سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ انکی فتح کا سکور 6-1 اور 6-3 تھا۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 13:15:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :