قومی فٹ بال چیلنج کپ، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خان ریسرچ لیبارٹری کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپوں میں سرفہرست

بدھ 24 جولائی 2019 14:01

قومی فٹ بال چیلنج کپ، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خان ریسرچ لیبارٹری کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپوں میں سرفہرست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی فٹ بال چیلنج کپ میں پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خان ریسرچ لیبارٹری کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

پوائنٹ ٹیبل کے مطابق گروپ اے میں پاکستان ائیرفورس 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گروپ بی سے پاکستان نیوی 3 پوائنٹس کے ساتھ، گروپ سی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی 3 پوائنٹس اور گروپ ڈی میں خان ریسرچ لیبارٹری 3 پوائنٹس کے ساتھ اپنے اپنے گروپوں میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ( آج) جمعرات کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 14:01:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :