سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بناﺅ،شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے، بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے:سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 15:47

سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بناﺅ،شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ” سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں“۔

(جاری ہے)

شعیب اختر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران سرفراز احمد کی فٹنس کے حوالے سے ان پر کڑی تنقید کرچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں انگلینڈ گیا جہاں کرکٹ کھیلنا سیکھی اور جب ہم واپس آئے تو دیگر کھلاڑیوں کے کھیل کا معیار بھی بہتر ہوا،ورلڈکپ میں کارکردگی دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی حالت بہتر کروں گا“۔ 
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 15:47:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :