سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 24 جولائی 2019 16:38

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جولائی کو اسی مقام کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان تمیم اقبال کرینگے۔

بنگال ٹائیگرز کو سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن، لٹن داس، ریگولر کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، چاروں کھلاڑی انجری مسائل سے دوچار ہیں۔ یاد رہے کہ سری لنکن مایہ ناز فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا کا الوادعی میچ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 16:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :