پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری

پی ایف ایف 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘پی او ایف نے پولیس کے خلاف جبکہ این بی پی نے ایشیا گھی ملز کی ٹیم کے خلاف کامیابی اپنے نام کی

بدھ 24 جولائی 2019 22:35

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پی ایف ایف 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘پی او ایف نے پولیس کے خلاف جبکہ این بی پی نے ایشیا گھی ملز کی ٹیم کے خلاف کامیابی اپنے نام کی ‘گزشتہ روز ہونیوالے میچ کے موقع پر سابق انٹرنیشنل فٹبالر زاہد الخیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ملک ہدایت ‘صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ‘ سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال چیف ریفری قاضی محمد آصف سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘پہلے میچ میں پی او ایف کی ٹیم نے پولیس کے خلاف 2-0 گول سے کامیابی اپنے نام کی پی او ایف کی طرف سے 65 ویں اور 86 ویں منٹ میں گول سکور کئے‘این بی پی نے ایشیا گھی ملز کے خلاف 2-1 گول سے کامیابی حاصل کی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑحملے کئے اور شائقین کو بہترین فٹبال دیکھنے کو ملا تاہم این بی پی کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی این بی پی کی طرف سے 20 ویں اور 88 ویں منٹ میں شیر علی نے جبکہ ایشیا گھی ملز کی طرف سے 30 ویں منٹ میں محمد آصف نے گول سکور کیا‘صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ عبدالباسط کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فٹبال چیلنج میں سنسنی خیزمقابلے ہورہے ہیں اور پشاور کے عوام محظوظ ہورہے ہیں ان مقابلوں کے انعقاد سے فٹبال کے فروغ وترقی میں بھرپور مدد ملے گی انہوں نے بہترین گرائونڈ کی فراہمی پر طہماس فٹبال گرائونڈ کے ایڈمنسٹریٹر جمشید بلوچ اور ڈی ایس او سلیم رضا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ فٹبال کپ کے انعقاد پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ انجینئر سید اشفاق حسین شاہ اور صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ فٹبال کی ترقی کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 22:35:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :