امام الحق کی مبینہ محبوبہ نے ان کی غیر اخلاقی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی

قومی ٹیم کے بلے باز 7 سے 8 لڑکیوں کیساتھ معاشقہ کرنے کے الزامات اور سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث شدید تنقید اور بڑے تنازعے کا شکار ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جولائی 2019 23:37

امام الحق کی مبینہ محبوبہ نے ان کی غیر اخلاقی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) امام الحق کی مبینہ محبوبہ نے ان کی غیر اخلاقی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی، قومی ٹیم کے بلے باز 7 سے 8 لڑکیوں کیساتھ معاشقہ کرنے کے الزامات اور سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث شدید تنقید اور بڑے تنازعے کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی مبینہ وٹس ایپ بات چیت کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف پوسٹس میں امام الحق کی مبینہ محبوبہ کی جانب سے ان کی ایک غیر اخلاقی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امام الحق کی مبینہ وٹس ایپ چیٹ جاری کرنے والے صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔
امام الحق کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ
امام الحق کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ
واضح رہے کہ بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق2017ءسے اب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 ءمیں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل تھے، امام الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ہیں ۔ اب اس تازہ ترین تنازعے کے باعث امام الحق کا کیرئیر شدید خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ امام الحق کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ان کیخلاف ڈسپلنری کاروائی کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال امام الحق یا پی سی بی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 23:37:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :