پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع

جمعرات 25 جولائی 2019 14:18

پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام (آج) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ڈویژنز کی ٹیموں کے انڈر۔20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بنوں، پشاور، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 14:18:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :