ورلڈکپ فائنل کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا: راس ٹیلر

میگا ایونٹ کا فائنل دوبارہ دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:سابق کیوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 جولائی 2019 15:58

ورلڈکپ فائنل کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا: راس ٹیلر
 لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جولائی2019ء) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا۔ایک انٹر ویو کے دوران کیوی ٹیم کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کے ساتھ جذباتی پن وابستہ ہے، اس میں کئی نشیب و فراز آئے۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ برابر ہونے کے بعد امپائرز سے ہاتھ ملانے گیا تو پتہ چلا کہ سپر اوور ہو گا، ورلڈ کپ فائنل دوبارہ دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دوبارہ کبھی فائنل نہیں دیکھوں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فائنل کے بعد فرانس چلا گیا اور وہاں پیرس میں فیملی کے ساتھ وقت گزارا تو آئی سی سی قوانین کی سمجھ آئی۔35سالہ کیوی بلے باز کا کہنا تھا کہ ایفل ٹاور کے پاس لوگوں نے آ کر کہا کہ فائنل بہت شاندار تھا لیکن مجھے فائنل میچ کا نتیجہ سمجھنے میں ایک ہفتہ لگا۔یاد رہے کہ بارہویں کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا،مقررہ 50 اوورز میں نتیجہ برابر ہونے پر میچ کا نتیجہ سپر اوور کے ذریعے ہوا تھا جس میں ایک بار پھر سکور برابر ہون کے باعث انگلینڈ کو زیادہ باﺅنڈریز کی بنیاد پر عالمی چیمپئن قرار دے دیا گیا تھا۔    
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 15:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :