قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ آصف خان

جمعہ 26 جولائی 2019 18:28

قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ آصف خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) قومی جونیئر سکواش ٹیم کے کوچ آصف خان نے کہا ہے کہ قومی سکواش ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملائیشیا روانگی سے قبل ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رکھی ہے، ان کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز کے ساتھ ملک واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ 6 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں حارث قاسم، حمزہ شریف، محمد فرحان ہاشمی، نور زمان، محمد حمزہ خان اور نوید الرحمن شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان ٹیم منیجر جبکہ آصف خان کوچ ہوں گے۔ عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 30 جولائی سے 5 اگست تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 18:28:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :