قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گولز سے روند ڈالا

جمعہ 26 جولائی 2019 19:15

قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گولز سے روند ڈالا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2019ء) 65ویں ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں نے کمزور ٹیموں کیخلاف گول کی بارش کردی۔پاکستان آرمی نے گلگت کیخلاف میچ میں 30 گول داغ دیئے۔ عباس نے 5،زبیر نے 4جبکہ علی حیدر اور ارسلان نے ۳تین گول کئے۔ سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1- 13 سے شکست دی، رانا سہیل نے ہیٹ ٹرک کی۔

(جاری ہے)

ان میچز میں مجموعی طور پر6 ہیٹ ٹرکس اور 59 گول ہوئے۔ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مکمل برتری دکھائی۔ عبدالستار ایدھی سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ماری گیس نے فاٹا کو 0-13 گول سے ہرادیا۔سمیع اللہ اور وسیم ابرار نے ہیٹ ٹرک کیں۔ پاکستان نیوی نے بلوچستان کیخلاف 6صفر سے میچ جیت لیا۔نیشنل بینک نے پولیس کیخلاف ایک کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا۔ابوبکر نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 19:15:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :