انگلینڈ نے آئرلینڈ کو نصف سینچری بھی مکمل نہ کرنے دی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 جولائی 2019 19:15

انگلینڈ نے آئرلینڈ کو نصف سینچری بھی مکمل نہ کرنے دی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست دے دی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2019ء) انگلینڈ نے آئرلینڈ کو نصف سینچری بھی مکمل نہ کرنے دی، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود میچ میں کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے آئرلینڈ کو اس کی دوسری اننگ میں محض 38 رنز پر آوٹ کر دیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 303 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں محض 85 رنز بنا سکی تھی۔ آئرلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں کسی حد تک مقابلہ کیا اور 207 رنز بنائے تھے۔ تاہم 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم محض 38 پر ڈھیر ہوگئی اور شرمناک شکست اپنے نام کر لی۔
وقت اشاعت : 26/07/2019 - 19:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :