اینٹری فیس جمع نہ ہوئی ،پاکستان ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ سے باہر
فیس اس لیے جمع نہیں کروائی کیوں کہ ٹاپ 10ٹیموں میں شامل ہونیکا کوئی چانس نہیں تھا:پاکستان سکواش فیڈریشن
ذیشان مہتاب ہفتہ 27 جولائی 2019 16:37
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جولائی2019ء) پاکستان میں کھیلوں کے میدان سے ایک بری خبر سامنے آگئی، انتظامیہ کی غفلت کے باعث 40سال تک سکواش کی دنیا پرحکمرانی کرنیوالی پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔انتظامیہ کی غفلت، نااہلی اور سستی کے باعث پاکستان سکواش کی ٹیم عالمی چیمپئن شپ کا حصہ نہ بن سکی، پاکستان کی طرف سے چیمپئن شپ کی فیس ہی جمع نہ کرائی گئی۔ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں اینٹری کی آخری تاریخ 16 جولائی تھی، 5 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 10 لاکھ روپے) فیس جمع نہیں کرائی گئی، ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سکواش چیمپئن شپ 14 سے 22 دسمبر تک امریکی ریاست واشنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان چھ بار ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شپ کا فاتح رہا ہے، 1993 ءمیں پاکستان آخری بار چیمپئن رہا، اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن مصر ہے۔
دوسری جانب پاکستان سکوا ش فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے ٹیم پر بہت پیسا لگایا ہے لیکن سینئر کھلاڑی اپنا سو فیصد نہیں دے رہے جبکہ ہمارا ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں ٹاپ 10میں آنے کا بھی کوئی چانس نہیں تھا اس لیے اتنے پیسے دینے کا کوئی فائدہ بھی نہیں تھا ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 27/07/2019 - 16:37:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
-
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر (کل )کھلی کچہری لگائیں گے
-
سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس