پاکستانی امپائرعلیم ڈارعالمی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے

علیم ڈار کو 126 ٹیسٹ، 206 ون ڈے اور43 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 جولائی 2019 14:11

پاکستانی امپائرعلیم ڈارعالمی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جولائی2019ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائرعلیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں ، امکان ہے کہ وہ اگلے چند ماہ میں ریکارڈ ساز امپائر بن جائیں گے۔ علیم ڈار انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونےوالی ایشز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ انکے کیریئر کا 128 واں ٹیسٹ میچ ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر سٹیوبکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔بکنر نے 1989 ءسے 2009 ءتک امپائرنگ کی تھی ۔علیم ڈار کو جنوبی افریقا کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بھی مزید 4 ایک روزہ میچز کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

51 سالہ علیم ڈار نے 2 روز قبل لارڈز میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی،انہیں 126 ٹیسٹ، 206 ون ڈے اور43 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے بعد لارڈز کے متازع فائنل میں بھی امپائرنگ نہیں دی گئی تھی۔علیم ڈار نے 2007 ءاور 2011 ءکے عالمی کپ کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی اور 2007 ءکے فائنل میں کم روشنی کے باوجود کھیل جاری رکھنے کے تنازع کے سبب انہیں اور ان کے دیگر ساتھی امپائرز کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ اسکے نتیجے میںپہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہیں امپائرز پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

2015 ءکے عالمی کپ کے 2 میچوں میں انکے 2 فیصلے تنقید کی زد میں آئے تھے جسکے بعد وہ سیمی فائنل اور فائنل میں امپائرنگ نہیں کرسکے تھے ، مجموعی طور پر علیم ڈار کا امپائرنگ کیریئر بہت شاندار رہا ہے جس میں انکے درست فیصلے مثال کے طور پر پیش کیے جاتے رہے ہیں، امپائرنگ کے اسی بلند معیار کی وجہ سے وہ 3 بار آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 14:11:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :