دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے راضی ہوگئے

جنوبی افریقی فاسٹ باولر پاکستان سپر لیگ 5 کے پلیئر ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، فاسٹ باولر طویل عرصے تک دنیا کے سب سے بہترین باولر رہے

muhammad ali محمد علی پیر 29 جولائی 2019 22:11

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے راضی ہوگئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی 2019ء) دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے راضی ہوگئے، جنوبی افریقی فاسٹ باولر پاکستان سپر لیگ 5 کے پلیئر ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، فاسٹ باولر طویل عرصے تک دنیا کے سب سے بہترین باولر رہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کرکٹ کے سب سے بہترین فاسٹ باولر تصور کییے جانے والے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیل اسٹین نے برسوں تک دنیا کے سب سے بہترین باولر ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھا، تاہم کچھ عرصے سے وہ انجریز کا شکار ہیں۔ تاہم اب ڈیل اسٹین دوبارہ سے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کیلئے کمر کس رہے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ایس ایل 5 کے میچز لاہور، کراچی، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور میر پور کے شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 22:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :