ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تنازع، کوہلی بھی بول پڑے

جھوٹی باتوں کو قابلِ یقین بنایا جا رہا ہے، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے: بھارتی کپتان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 29 جولائی 2019 23:13

ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تنازع، کوہلی بھی بول پڑے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29کولائی2019 ء) ورلڈ کپ کے بعد سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بلے باز روہت زرما کے درمیان سرد مہری اور لابنگ کے حوالے سے خبرین سامنے آرہی ہیں۔ ٹیم میں اختلافات ابھر کر اس وقت سامنے آئے جب ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں گروپ مرحلے میں شکست ہوئی اور اس میچ کے بعد ہونے والی میٹنگ میں باﺅلنگ یونٹ کو اپنی بہت سبکی محسوس ہوئی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق بھارتی باﺅلرز کا ماننا تھا کہ شکست میں صرف ان کی خراب باﺅلنگ کا کردار نہیں بلکہ باﺅلرز پر انگلیاں اٹھانے سے قبل دیگر پہلوﺅں پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔بورڈ کے ایک اور رکن ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر کافی پریشان نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیے جانےکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگراس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ٹیم کے ماحول اور سپرٹ کے ساتھ ساتھ کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

تاہم اب بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی قسم کی سرد مہری کے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی ٹیم میں تنازعات کے حوالے سے انھوں نے بھی بہت کچھ سنا ہے البتہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ ایک من گھڑت تنازع کے بارے میں کیا کچھ لکھا جا چکا ہے۔

ایک طرف لوگ ٹیم کی کارکردگی پر خوش ہیں اور دوسری طرف لوگوں کو کھلاڑیوں بارے میں جھوٹی اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں۔ کوہلی نے کہا کہ یہ حیران کن ہے، لوگ ایسی باتیں پتا نہیں کہاں سے گھڑ لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کلدیپ یادو اور ایم ایس دھونی سے کیسے بات کی جاتی ہے اور ٹیم ڈریسنگ روم میں کتنا اتفاق اور صحت مند ماحول قائم ہے۔ جھوٹی باتوں کو قابلِ یقین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 23:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :