سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو مالی حالات کی تنگی نے رکشے کا سفر کرنے پر مجبور

کرکٹ کا کھلاڑی ہوتا تو گاڑیوں میں سفر کرتا:عالمی چیمپئن کیو ئسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جولائی 2019 11:38

سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو مالی حالات کی تنگی نے رکشے کا سفر کرنے پر مجبور
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جولائی2019ء) دنیائے سنوکر کا بڑا نام اور سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو مالی حالات کی تنگی نے رکشے کا سفر کرنے پر مجبور کردیا ، اسجد اقبال قومی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے روزانہ رکشے پر ہی آرہے ہیں ۔عالمی چیمپئن اور دنیا پر اپنی دھاک بٹھانے والے سنوکر چیمپئن پاکستان سنوکر فیڈریشن اور حکومت کے امتیازی سلوک پر پھٹ پڑے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کرکٹر ہوتے تو آج ان کے پاس گاڑی ہوتی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کے پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد بلال نے حال ہی میں قطر کے دارلحکومت دوہا میں آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ ٹیم کپ چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے کیو ئسٹس پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ اسجد اقبال کئی مرتبہ ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپس میں سلور اور برانز میڈل بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔                                                                                                            

وقت اشاعت : 30/07/2019 - 11:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :