کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

جمعرات 1 اگست 2019 12:11

کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کا فیصلہ ہوگا
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2019ء) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل جمعہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے گیارہویں میچ میں ایڈمونٹن رائلز اور دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کی ٹیمیں برامپٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوشاں ہے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں جن میں ٹورنٹو نیشنلز، وان کوور نائٹس، وائنی پیگ ہاکس، ایڈمونٹن رائلز، مونٹریال ٹائیگرز اور برامپٹن والوز ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان 22 میچز کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف میچز اور فائنل بھی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 01/08/2019 - 12:11:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :