کے آرایل اور آرمی کی ٹیمیں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 1 اگست 2019 16:14

کے آرایل اور آرمی کی ٹیمیں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2019ء) کے آر ایل اور آرمی کی ٹیمیں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 28 ویں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، کوارٹرز فائنل کے موقع پر نیشنل بنک کے ریجنل ہیڈ سید وسیم اختر مہمان خصوصی تھے ، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید ظاہر علی شاہ اور سیکرٹری باسط کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تیسرے کوارٹرز فائنل میں کے آر ایل نے پولیس کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا، کے آر ایل کے عمیر علی نے پہلے، 44 ویں اور 87 ویں میں تین گول کئے زید عمر نے 53 ویں، محمد عمران نے 59 ویں اور ذیشان صدیقی نے 80 منٹ میں گول کئے۔ پولیس کی جانب سے واحد گول محمد یوسف نے 40 ویں منٹ میں کیا۔ آخری کوارٹرز فائنل میں آرمی نے نیوی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اضافی وقت میں آرمی نے دو گول کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، عنصر عباس جونیئر نے 102 ویں منٹ اور ظل حسنین جونیئر نے 113 ویں منٹ میں گول کیا۔
وقت اشاعت : 01/08/2019 - 16:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :