پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب

آل راﺅنڈرنے ٹویٹر پرشائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹومیں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 اگست 2019 15:09

پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست2019ء) کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر جمی نیشم کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔کیوی آل راﺅنڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں،
جواب میں ایک پاکستانی شائق نے ان سے کہا کہ آپ پاکستان آئیں یہاں بہت اچھے کھانے ملتے ہیں، خاص طور پر بریانی کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے۔

(جاری ہے)

جواب نے نیشم نے کہاکہ ’ دوست ڈنر کی لیے پاکستان کچھ زیادہ دور نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ جمی نیشم ورلڈ کپ 2019ءکا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے جسے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں میچ ٹائی ہونے کے بعد ان کے چھکا لگانے کے باوجود سپر اوور میں بھی مقابلہ برابر رہنے کے بعد انگلینڈ سے کم باﺅنڈریز لگانے کے سبب ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔اس شکست پر جمی نیشم انتہائی دلبر داشتہ تھے اور انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغا م میں نوجوان کھلاڑیو ں کو کرکٹ کھیلنے کی بجائے برگر بنانے کا مشورہ دیدیا تھا۔
وقت اشاعت : 02/08/2019 - 15:09:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :