کوپا امریکہ فٹ بال کے خلاف نامناسب بیان بازی، لائنل میسی پر 3 ماہ تک انٹرنیشنل فٹ بال کھیلنے پر پابندی عائد، 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

ہفتہ 3 اگست 2019 17:05

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2019ء) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی پر کوپا امریکہ فٹ بال کے خلاف نامناسب بیازی کرنے پر 3 ماہ تک انٹرنیشنل فٹ بال کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی اس کے علاوہ انہیں 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

میسی کو کوپا امریکہ کپ میں چلی کے خلاف تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کوپا امریکہ کپ کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ برازیل کیلئے فکس تھا۔

سائوتھ امریکن فٹ بال کنفڈریشن نے کوپا امریکہ کپ کے خلاف نامناسب بیان بازی کرنے پر میسی پر 3 ماہ تک انٹرنیشنل فٹ بال کھیلنے پر پابندی اور 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، پابندی کے باعث میسی چلی، میکسیکو اور جرمنی کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ میسی کے پاس سائوتھ امریکن فٹ بال کنفڈریشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے 7 دنوں کا وقت ہے۔
وقت اشاعت : 03/08/2019 - 17:05:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :