قومی ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں پر غیر ملکی لیگز کھیلنے پر پابندی عائد

انگلش کاﺅنٹی نہیں ڈومیسٹک کرکٹ ضروری : پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو اگاہ کردیا، اظہر علی ، فخرزمان ،بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اورمحمد عامرکی مکمل کاﺅنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اگست 2019 16:44

قومی ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں پر غیر ملکی لیگز کھیلنے پر پابندی عائد
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 اگست 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کی مکمل کاﺅنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کردی اور قومی کرکٹر زکو آگاہ کردیا ہے کہ انگلش کاﺅنٹی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی ، فخرزمان ،بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اورمحمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان پلیئرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں مکمل کاﺅنٹی سیزن کھیلنے کی اجازت دی جائے تاہم پی سی بی نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے پر بیرون ملک موجود تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس آنا پڑیگا۔

پی سی بی نے مکمل کاﺅنٹی سیزن کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے بارے میں کھلاڑیوں کو بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری کاﺅنٹی چیمپئن 26 ستمبر جبکہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ایونٹ21 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن ستمبرکے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے ،پی سی بی نے اظہر علی ، فخرزمان ،بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف اورمحمد عامر سمیت کینیڈا میں موجود وہاب ریاض اور دیگر ملکوں میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف قومی کرکٹر کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت لازمی قرار دے دی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی کامیابی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور کھلاڑیوں کو اسی لئے شرکت کا پابندکیا گیاہے۔ 
وقت اشاعت : 03/08/2019 - 16:44:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :