ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ، فہیم اشرف کا شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار

ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 اگست 2019 17:00

ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ، فہیم اشرف کا شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا جس پر انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم سے معاہدے کے مطابق کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی جرسی پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ جرسی پر مقامی شراب کمپنی کا لوگو چسپاں تھا۔

فہیم اشرف کی جانب سے جرسی پہننے سے انکار پر ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے مسلمان کرکٹر اور مشہور بلے باز ہاشم آملہ،پروٹیز لیگ سپنر عمران طاہر ،برطانوی کرکٹر معین علی ، آسٹریلوی مسلمان کرکٹرز عثمان خواجہ اور فواد احمد نے شراب کے لوگو والی آسٹریلوی ٹیم کی جرسی پہننے سے معذرت کرلی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی سمر سیٹ کاﺅنٹی کی جانب سے انگلش ڈومیسٹک سیزن میں اپنی شرٹ پر شراب کا لوگو لگوانے سے معذرت کرلی تھی۔
وقت اشاعت : 04/08/2019 - 17:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :