امریکا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا

امریکی ٹیم ورلڈ کپ لیگ 2 کے پہلے راﺅنڈ میں نمیبیا اور پاپوا نیوگنی کےخلاف ون ڈے میچز کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 اگست 2019 12:53

امریکا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا
لاﺅڈرہل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اگست 2019ء) لاﺅرڈ ہل ،فلو ریڈا کا سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک امریکی سرزمین پر پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔امریکا میں گزشتہ کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہورہے ہیں، اس ہفتے اور اتوار کو بھی اس وینیو پر ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 2 میچز ہوئے۔اب یہاں پر یو ایس اے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے پہلے راﺅنڈ میں نمیبیا اور پاپوا نیوگنی کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گا، جن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی امریکا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا 32 واں ملک بن جائےگا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو ایس اے کرکٹ کومارچ 2019ءمیں ممبرشپ دی تھی ، وہ آئی سی سی کا 105واں ایسوسی ایٹ رکن ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

2017ءمیں آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی کے بعد یو ایس اے کرکٹ نے گورننگ باڈی کے پاس 93ویں ایسوسی ایٹ ممبر کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔

ممبرشپ کمیٹی نے گزشتہ برس آئی سی سی بورڈ میں یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دینے کی سفارش کی تھی اور اب باضابطہ طور پر اسے آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن ملک بنا دیا گیا ہے جس کے تحت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایٹ ممالک کو ملنے والی آئی سی سی فنڈنگ کا بھی اہل ہو گیا ہے۔اپریل میں امریکہ اور اومان کی ٹیموں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کیا، اومان میں جاری ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اومان اور امریکہ کی ٹیموں کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ دیا گیا ہے، اومان کی ٹیم نے ابتدائی تینوں میچز میں فتوحات حاصل کیں جبکہ امریکن ٹیم نے چار میں سے تین کامیابیاں سمیٹیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2019 - 12:53:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :