کراچی فٹ بال کلب کی 6 ٹیموں کے خلاف فرینڈلی میچز میں فتوحات

ملک میں فٹ بال کھیل کو نئے لیول پر لے جانے کا عزم رکھتے ہیں، حمزہ فاروق

پیر 5 اگست 2019 16:12

کراچی فٹ بال کلب کی 6 ٹیموں کے خلاف فرینڈلی میچز میں فتوحات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) کراچی فٹ بال کلب نے 6 ٹیموں کے خلاف فرینڈلی میچز جیت لئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی کلب نیکنگ آف سائوتھ فٹ بال لیگ کی تیاریاں بھی مکمل کرلیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انڈر 15 کی ٹیم نے عثمان آباد یونین کو 11-1 گولز، کراچی ککر کو 3-0 گولز، ماڑی پور ٹکری کو 6-1 گولز سے شکست دیدی جبکہ ایف سی کے کی سینئر ٹیم نے بلوچ مجاہد کو 1-0 گول، غریب شاہ یونین کو 3-1 گول اور جہانگیر یونین کو 7-2 گولز سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کی ٹیم میں ریان علی ٹاپ اسکورر تھے۔ انہوں نے 3 میچز میں 8 گولز کئے جبکہ سینئر کی ٹیم میں مہتاب حسن اور پیر رافع نے 3، 3 گولز کئے۔ ٹاپ اسکورر مہتاب حسن قرار پائے جنہوں نی5 گول سکور کئے۔ مقابلے میں فٹ بال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلوگن پانی فلاسفی سے کھلاڑیوں میں جیت اور کھیل کا جذبہ بڑھ رہا ہے فٹ بال کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا پلیئرز بنانے کا مشن رکھتے ہیں اور ملک میں فٹ بال کو نئے لیول پر لے کر جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/08/2019 - 16:12:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :