انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، ڈی ویلیئرز کی 88 رنز کی طوفانی اننگز، مڈل سیکس نے سمرسیٹ کو 35 رنز سے ہرا دیا، بابر اعظم 4 رنز بنا سکے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پیر 5 اگست 2019 17:05

انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، ڈی ویلیئرز کی 88 رنز کی طوفانی اننگز، مڈل سیکس نے سمرسیٹ کو 35 رنز سے ہرا دیا، بابر اعظم 4 رنز بنا سکے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ وائٹا لٹی میں اے بی ڈی ویلیئرز کی 88 رنز کی دھواں دار اننگز کی بدولت مڈل سیکس نے سمرسیٹ کو 35 رنز سے شکست دے دی، سمرسیٹ کی ٹیم 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 180 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بابر اعظم صرف 4 رنز بنا سکے، ویلیئرز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

رچمونڈ میں کھیلے گئے میچ میں مڈل سیکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، ڈی ویلیئرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 35 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، کپتان ڈیوڈ میلان 56 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں سمرسیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 180 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم کا بلا نہ چلا اور صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے، بینٹن اور کپتان ایبل 41، 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سوٹر نے 4 مجیب الرحمان اور سٹیون فن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2019 - 17:05:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :