پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی میں سوات پولیس کی فتح

منگل 6 اگست 2019 11:38

پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی میں سوات پولیس کی فتح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) ینگ مین کلب کے زیراہتمام جاری پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی میں سوات پولیس نے منڈا دیرکو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گراسی گراونڈ امن کوٹ، سوات میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں سوات پولیس کو منڈا دیر کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں منڈا دیر کی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیابی ہوگئی اور مقابلہ 1-1 گول سے برابر ہوگیا بعد میں میچ ختم ہونے سے قبل سوات پولس نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا۔

سوات پولیس کی جانب سے طارق اور ظہور نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ منڈا دیر کی طرف سے واحد گول سلمان نے کیا۔ ریفری کے فرائض ایاز خان جبکہ اسسٹنٹ ریفری کے رحمت علی، اقبال جاوید اور وقاص خان نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/08/2019 - 11:38:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :