پولارڈ کو ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کرنا مہنگی پڑ گئی، 20 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے

منگل 6 اگست 2019 17:13

پولارڈ کو ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کرنا مہنگی پڑ گئی، 20 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے
لاڈرہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈین آل رائونڈر کیرن پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پولارڈ نے ایمپائرز سے اپنی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا تو ایمپائرز نے انہیں اگلا اوور ختم ہونے تک انتظار کرنے کا کہا لیکن پولارڈ نے تھوڑی دیر بعد پھر اسی بات کو دوہرایا تو ایمپائرز نے انہیں پھر انتظار کرنے کا کہا تاہم پولارڈ نے ایمپائرز کی ہدایات کی حکم عدولی کی اور فیلڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

آئی سی سی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولارڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی انہیں دے دیا۔
وقت اشاعت : 06/08/2019 - 17:13:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :