عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش کرنیوالے سابق قومی کرکٹر کو رپورٹ کر دیا

ٹیسٹ بلے باز نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونیکی کی پیش کش رپورٹ کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 اگست 2019 11:07

عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش کرنیوالے سابق قومی کرکٹر کو رپورٹ کر دیا
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست2019ء) کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی 20 لیگ میں ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش کرنے والے سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کو رپورٹ کردیا۔گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کے ارکان نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دو اشخاص سے دور رہنے کی ہدایت کی ہےاور کہا ہے کہ اگر یہ افراد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو فورا مطلع کریں۔

ان میں سے ایک شخص کا نام ’کرش‘ بتایا جارہا ہے، جس کا بھارت سے تعلق ہے جبکہ دوسرا شخص سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اخترہے، اطلاعات کے مطابق منصور اختر کے بارے میں عمر اکمل نے اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی ہے کہ انہیں منصور کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔امریکا میں مقیم61 سالہ منصور اختر گلوبل ٹی 20 لیگ میں ونیپیگ ہاکس کے آفیشل تھے اور عمر اکمل بھی اسی ٹیم کے لیے کھیل رہے تھے،اطلاعات کے مطابق جب منصور اختر نے کرپشن میں ملوث ہونےکی پیش کش کی تو عمر اکمل نے پہلے ’پاکستان کرکٹ بورڈ‘ اور بعدازاں گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔

(جاری ہے)

1980ءسے 1990ءتک پاکستان کےلئے 19 ٹیسٹ اور 41 بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے منصور اختر اب دکھائی نہیں دے رہے۔دوسری طرف گلوبل ٹی 20میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن یونٹ نے کرش اور منصور اخترسے دور رہنے اور رابطہ کرنےکی صورت میں فوری رپورٹ کرنےکی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گلوبل ٹی 20لیگ میں پاکستان کے عمر اکمل سمیت 9 کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 11:07:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :