آسٹریلوی بلے باز کیمرون وائٹ کا ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے بی بی ایل کے اگلے سیزن کیلئے معاہدہ طے پاگیا

بدھ 7 اگست 2019 11:46

آسٹریلوی بلے باز کیمرون وائٹ کا ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے بی بی ایل کے اگلے سیزن کیلئے معاہدہ طے پاگیا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن کیلئے آسٹریلوی بلے باز کیمرون وائٹ سے معاہدہ کر لیا۔ انہوں نے میلبورن رینی گیڈز کو چھوڑ کر سٹرائیکرز میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ جنرل مینجر آف ہائی پرفارمنس ٹم نیلسن نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمرون وائٹ انٹرنیشنل لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ٹم نیلسن نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمرون ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 11:46:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :