بازید خان کو ہیڈ کوچ کی تبدیلی پر بابر اعظم کی فکر ستانے لگی

نوجوان بیٹسمین کو اس مقام تک لانے میں مکی آرتھر کا اہم ترین کردار رہا :سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 اگست 2019 13:11

بازید خان کو ہیڈ کوچ کی تبدیلی پر بابر اعظم کی فکر ستانے لگی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اگست 2019ء) سابق قومی بیٹسمین اور موجودہ تجزیہ نگار بازید خان نے اعتراف کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو برطرف کیے جانے کے بعد انہیں بابر اعظم کی فکر لاحق ہوگئی ہے کیوں کہ نوجوان بیٹسمین کو اس مقام تک لانے میں مکی آرتھر کا اہم ترین کردار رہا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مکی آرتھر کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ سٹاف کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد اب کسی اور بطور ہیڈ کوچ سامنے لایا جائے گا جس کے بابر اعظم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،نوجوان بلے بازنے 474 رنز بنا کر خود کو ورلڈ کپ 2019ءمیں پاکستان کا سب سے بہترین بیٹسمین ثابت کیا ہے۔

بازید خان کے مطابق بابر اعظم کی ترقی میں مکی آرتھر کی کوچنگ اور سپورٹ کا بہت زیادہ ہاتھ ہے اور ہیڈ کوچ کے جانے کا سب سے زیادہ نقصان بابر اعظم کو اٹھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنےکا اعلان کردیا ہے۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باﺅلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر کیا، خالی ہونےوالے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پی سی بی اشتہار جلد جاری کرےگا۔

اعلامیے میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کےلئے نئے کوچنگ سٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے اور یہ کمیٹی کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔انہوں نے تمام کوچز کے مستقبل کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہےگا۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 13:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :