سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 اگست 2019 11:51

سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دی ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دے دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جب کہ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔سری لنکن سکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب حکومت کے سکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 08/08/2019 - 11:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :