سری لنکن سکیورٹی بورڈ کے 14رکنی وفد اورپی سی بی آفیشلز کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

جمعرات 8 اگست 2019 15:03

سری لنکن سکیورٹی بورڈ کے 14رکنی وفد اورپی سی بی آفیشلز کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) سری لنکن سکیورٹی بورڈ کے 14رکنی وفد اورپی سی بی آفیشلز نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ایم ڈی علی عامر ملک، سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے او محمد کامران خان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق احمد خان نے سکیورٹی انتظامات متعلق آگاہ کیا۔سری لنکن سکیورٹی بورڈ کو ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون متعلق بھی بتایا گیا۔سری لنکن سکیورٹی بورڈ کو لاہور میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سری لنکن سکیورٹی بورڈ شہر کی کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ دیکھ کر متاثرہوا ۔سری لنکن سکیورٹی بورڈ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 08/08/2019 - 15:03:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :