دیا سائوتھ سوکر ٹیم گوتھیا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے چائنہ روانہ

انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ کی کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 8 اگست 2019 21:20

دیا سائوتھ سوکر ٹیم گوتھیا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے چائنہ روانہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) دیا اکیڈمی کی یوتھ ٹیم سائوتھ یوتھ سوکر ٹیم چائنہ میں منعقدہ گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوئنگ ڈائور روانہ ہوگئی۔ ٹیم مکس انڈر 11 ، 8 اے سائڈ میچز کھیلے گی۔ جو کہ 10 اگست سے لے کر 17اگست تک کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ ، مینیجر صوبی فاطمی، اسسٹنٹ مینجر سبین شاہ، کوچ رخسار راشد، کپتان آمنہ غیاث ، نائب کپتان میکائل فاطمی حق جبکہ کھلاڑیوں میں عبداللہ جاوید، آنیہ فاطمی حق، زین علی، ایم سیمال احمد، جامنا مورو، دیوی، میکائل آدمجی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں کراچی ایئر پورٹ پر روانگی کے موقع پر ٹیم لیڈر سعدیہ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار یوتھ ٹیم گوتھیا یوتھ فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے اور انشاء اللہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں یوتھ ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے۔ ٹیم میں بہترین کوآرڈینیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو فٹبال کی نئی جدید تکنیک سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 08/08/2019 - 21:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :