سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز کے فاتحانہ آغاز کیلئے پر جوش ہیں، بولٹ

جمعہ 9 اگست 2019 15:23

سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز کے فاتحانہ آغاز کیلئے پر جوش ہیں، بولٹ
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے گال میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بولٹ نے کہا کہ آئی لینڈرز کو انکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دبائو نہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر ہم میچ جیت گئے تو سیریز بھی جیت جائیں گے۔ سارا پریشر میزبان ٹیم پر ہو گا اسلئے ہم میچ جیتنے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 15:23:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :