آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ شکست دیکر ایشز میں جاندار کم بیک کرینگے،بین سٹوکس

جمعہ 9 اگست 2019 15:36

آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ شکست دیکر ایشز میں جاندار کم بیک کرینگے،بین سٹوکس
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر ایشز سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں انکو دوسرے میں نہیں دوہرائیں گے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا دوسرا میچ 14 اگست سے لندن، لارڈز کے مقام پر شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سٹوکس نے کہا ہے آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے اور کینگروز کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 15:36:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :