افغان کھلاڑیوں کی جانب سے پشاور میں پریکٹس کرنے کا انکشاف

وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کی تصاویر نہ بنانے کی درخواست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 اگست 2019 15:45

افغان کھلاڑیوں کی جانب سے پشاور میں پریکٹس کرنے کا انکشاف
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2019ء) پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار بے نقاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے میڈیا سے درخواست کی کہ میرے لیے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔

دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میں کھیلنے کی اجازت دی؟۔

(جاری ہے)

پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔یاد رہے افغانستان کی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی تاہم وہ اس میگا ایونٹ میں ایک مقابلہ بھی جیت نہ سکی،اس ٹورنامنٹ کے دوران انجری کو بنیاد بنا کر افغان ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد شہزاد کو واپس بھیج دیا تھا جس پر انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی۔                                                                                                                               
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 15:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :