آزادی کپ خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن مکمل

جمعہ 9 اگست 2019 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2019ء)خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آزادی کپ خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 15 سیمی فائنل میں مائرہ حسین نے مناحل کو گیارہ چھ، گیارہ نو، گیارہ چار، ثناء بہادر نے مہوش کو گیارہ چھ، گیارہ تین، گیارہ آٹھ، لڑکوں کے انڈر 11 سیمی فائنل میں ابراہیم زیب نے عمیر عارف کو گیارہ دو، گیارہ آٹھ، نو گیارہ، گیارہ سات، سیف اللہ نے حارث زاہد کو بارہ دس، گیارہ آٹھ، آٹھ گیارہ، گیارہ سات، انڈر 13 میں سخی اللہ ترین نے عبید اللہ کو نو گیارہ، گیارہ دو، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ، صبور خان نے مبین خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ تین، گیارہ دو، انڈر 15 میں مطاہر علی نے یاسین خٹک کو بارہ دس، گیارہ آٹھ، پانچ گیارہ، پانچ گیارہ، گیارہ سات اور محمد اذان خلیل نے حسن زاہد کو گیارہ چھ، چھ گیارہ، گیارہ سات اور گیارہ چھ سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 09/08/2019 - 22:38:57