بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار جونیئر بےگناہ نکلے

برازیلین جج نے فٹبالر کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 اگست 2019 15:04

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار جونیئر بےگناہ نکلے
ساﺅپالو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2019ء) برازیل کی عدالت نے خاتون کے الزامات مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ برازیلی فٹبالر نیمار کو باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبالر پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا ، اس ضمن میں کیس کی سماعت میں ساﺅ پالو کے جج نے فٹبالر کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کردیا۔

نیمار پر 27 سالہ خاتون پیرز سائنٹ نے الزام لگایا گیا، جسے فٹبالر نے یکسر مسترد کردیا تھا۔ متاثرہ خاتون کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس ویڈیوز وغیرہ بھی موجود ہیں البتہ درخواست گزار ان شواہد کو عدالت میں پیش نہ کرسکیں۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیمار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر درخواست گزار کے پاس شواہد نہیں تو کیس بند کیا جائے، جج اینا پاﺅلا نے فریق کی جانب سے شواہد فراہم نہ کرنے پر مقدمے کو بند کیا اور فٹبالر کو باعزت بری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے پر فٹ بالر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”میں مخلص رہوں گا البتہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں خوش ہوں کیونکہ جھوٹے مقدمے کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچی، شکر ہے کہ اب ریلیف ملا،یہ کیس میرے لیے کسی تکلیف دہ حادثے سے کم نہیں تھاکیونکہ اس کی وجہ سے میری فیملی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا اور جو لوگ مجھے جانتے تھے انہوں نے بھی عجیب سوالات کیے“۔         
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 15:04:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :