برائن برادرز کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

ہفتہ 10 اگست 2019 18:17

برائن برادرز کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست
ٹورنٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) برائن برادرز راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں روبن ہاس اور ویسلے کولہوف پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، (10-8)، 7-6(7-5) اور 10-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 10/08/2019 - 18:17:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :